9 جنوری 2014 - 20:30
ممبئی میں ایران کی جانب سے ثقافتی نمائش

ہندوستان کے اقتصادی دارالحکومت ممبئي میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقافتی نمائش لگائي گئي ہے۔

ابنا: ہندوستان کے اقتصادی دارالحکومت ممبئي میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقافتی نمائش لگائي گئي ہے۔ اس نمائش میں فن و ہنر اور تہذیب تمدن کے جلوے دیکھے جاسکتے ہیں۔ یہ نمائش ممبئي کی یونیورسٹی آف آرکیولوجی میں لگائي گئ ہے۔ اس نمائش میں دستکاری صنعتوں کے نمونے، کتابیں، پوسٹرز، تاریخی عمارتوں کے ماکٹ، آج کے ایران کی تصویریں پیش کی گئي ہیں۔ اس نمائش میں ایرانی فلمیں بھی دکھائي جارہی ہیں۔ اس نمائش کا افتتاح ممبئي میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل کونسلر نے کیا۔ ہندوستان اور ایران کے مابین دیرینہ ثقافتی تعلقات ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲